صدر زرداری نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو مشکل حالات سے نکالاہے:رضا حیدر
حجرہ شاہ مقیم(آن لائن ) ضلعی سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اوکاڑہ سید رضا حیدر کرمانی نے کہا ہے کہ ملکوال میں صدر زرداری کی عید ملن پارٹی میں عوام کا جم غفیر یہ ثابت کرتا ہے کہ آج بھی پنجاب کے عوام کارجحان پیپلز پارٹی کی طرف ہے ، صدر مملکت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو مشکل حالات سے نکالاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی صدر نے اپنے اختیارات کو نہیں چھوڑا، صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے کر تاریخ میں اپنا مقام بنایا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔