حج کے روحانی اجتماع سے امت میں غلبہ اسلام، تحفظ ناموس رسالت کا نیا جذبہ اجاگر ہوا: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ادارہ صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حج کے روحانی اجتماع سے امت مسلمہ میں غلبہ اسلام اور تحفظ ناموس رسالت کا نیا جذبہ اجاگر ہوا۔ دنیا کے کونے کونے سے آئے فرزندان توحید ورسالت کے دل گستاخانہ امریکی فلم پر نہایت دل گرفتہ تھے اور ہر قیمت پر ناموس رسالت پہ پہرا دینے کا عہد کر رہے تھے اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے حجاج کرام کی طرف سے مختلف زبانوں میں ہینڈ بل بھی تقسیم کئے گئے۔ حرم مکہ شریف اور حرم مدینہ شریف میں گستاخانہ فلم کے خلاف عشق رسول کی حرارت بڑھانے کے لئے اور اوراد و وظائف اور درود و سلام کے حلقے منعقد کئے گئے۔