ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے: رانا انوار الحق

18 نومبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) این اے 132 تحریک انصاف کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم رانا انوار الحق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملک سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ عام انتخابات اپریل مئی کی بجائے پہلے کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی آفس بدوپلی کوٹ عبدالمالک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم حاجی محمد اشرف ڈار، سابق نائب ناظم سلطان محمود بھٹی، شاہین چیدر چدھڑ ایڈووکیٹ،رانا بلال احمد و دیگر بھی موجود تھے۔