محرم الحرام میں اسلام دشمن طاقتوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا: میاں عبدالرﺅف

18 نومبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) سابق ناظم یوسی فیض پورمیاں عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ دین اسلام امن و سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام میں اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ متحد ہوکر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ نبی اکرم نے مسلمانوں کو ہر حال میں صبر و تحمل حق گولی، محبت،رواداری کا درس دیا۔ جس کا تاقیامت رہنے والی روشن مثال نواسہ رسول امام عالی مقام کی عظیم اور بے مثال شہادت ہے۔