رحمان ملک کی زبان بندی کر دی جائے تو خود کش دھماکے نہیں ہونگے: شاہ محمد اویس

18 نومبر 2012

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ ماہ محرم میں رحمان ملک کی زبان بندی کر دی جائے تو خود کش دھماکے ہونگے نہ ہی دہشتگردی کی کارروائیاں ہونگی، رحمان ملک کی سندھ کے معاملات میں مداخلت نے سندھ کا امن غارت کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریا شریف پیر حافظ محمد سعید کی قیادت میں جمعیت علماءپاکستان راولپنڈی ڈویژن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں جمعیت علماءپاکستان کے عہدیداران زبیر کیانی، چودھری امین، طارق منیر بٹ، صوفی جہانگیر نقشبندی، شہزاد چشتی اور نور المصطفی شامل تھے۔