سڑکیں بنانے سے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے سے ترقی ہوتی ہے: عاشق جیالا

18 نومبر 2012

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے رہنمارانا عاشق جیالہ نے کہا ہے کہ ترقی سڑکیں بنانے سے نہیں ،بلکہ عوام کو ریلیف اور خوشحالی دینے سے ہوتی ہے ۔پنجاب حکومت عوام کے خلاف جو پراپیگنڈاکر رہی ہے اس کا نتیجہ آئندہ انتخابات میں شکست کی صورت میں ہی آئے گا۔جو سیاسی پارٹی عوام سے مخلص ہو گی وہی بر سر اقتدار آئے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف ہاشمی نے پارٹی اور کارکنوں کیلئے وہ مثالی اقدامات کیے ہیں جنکی دوسری کوئی مثال نہیں ۔