دعائیں مرحومین کے گناہوں میں کمی اور نیکیوں میں اضافے کا سبب بنتی ہیں: مقصود چغتائی، عذرا سلطانہ و دیگر

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) والدین اپنے بچوں کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ، بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہماری دعائیں دنیا سے رخصت ہونے والے افراد تک پہنچتی ہیں جو ان کے گناہوں کی کمی اور نیکی بڑھانے کا سبب بنتی ہیں، ان خیالات کا اظہار عالمی سیاح و سفرنامہ نگار مقصود چغتائی، ماہر تعلیم عذرا سلطانہ، نجمہ سلطانہ ، عمیر آصف، تفضل، بیگم نسرین، انجینئر عظمیٰ شیراز، نورین اور دوبئی سے آئے ہوئے ماہر آئی ٹی حماد الرحمان اور نادیہ نے مقصود چغتائی کی والدہ کی چھٹی برسی کے موقع پر سلمیٰ انور کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کے موقع پر کیا۔