تبلیغی اجتماع سے ریلوے کو ٹکٹوں کی مد میں 38 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد جاوید انور کی سربراہی میں ڈویژنل کمرشل آفیسر طارق انور سپرا نے اپنی کمرشل ٹیم کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع کے موقع پر آنے والے افراد کی سہولت کےلئے ریلوے سٹیشن پر خاطرخواہ انتظامات کئے اور اجتماع کے چار روز کے دوران محکمہ کو سفری ٹکٹوں کی مد میں38لاکھ روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ۔