غزہ پر اسرائیلی حملے کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا مظاہرہ، احتجاجی ریلی

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ ناظم جامع پنجاب رائے حق نواز جنرل سیکرٹری حارث سعید اور دیگر کی زیر قیدت ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر حارث سعید نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کے اشاروں پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے جو کھلی جارحیت ہے، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ حافظ نعمان ظفر نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی فلسطینیوں کی شہادتوں پر خاموشی افسوسناک ہے۔ یہ لوگ بعض مخصوص ایشیو پز تو اپنی سیاست چمکاتے نظر آتے ہیں لیکن اسلام پسندوں کے قتل عام پر گونگے ، بہرے اور اندھے ہو جاتے ہیں۔