پنجاب حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے: آصف علی

18 نومبر 2012

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر آصف علی میر پہلوان نے کہا ہے کہ سید آصف ہاشمی نے لاہور میں پارٹی تنظیم کو مضبوط اور منظم بنانے میں اہم قرادار ادا کیا ۔ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے مہمانوں کی طرف سے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے بہترین اقدامات پر آصف ہاشمی کے لئے تعریفی کلمات پیپلز پارٹی اور حکومت پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت کے حامل اور قابل فخر ہیں ۔اس سے پیپلز پارٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم آصف ہاشمی کو بہترین اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت ترقی کے نام پر پورے شہر میں اکھاڑ پچھاڑ کر رہی ہے ۔جس سے عوام بے حد پریشان ہیں ۔ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ، پنجاب حکومت کو چاہیے ذاتی مفادات چھوڑ کرعوامی اوراجتماعی ترقی پر غور کریں۔