مسلم لیگ ن برسراقتدار آ کر قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریگی: رانا عمران

18 نومبر 2012

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن حافظ آباد کے رہنما رانا عمران سلیمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، غریب لوگ بیروزگاری، مہنگائی، لوٹ مار کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن ایوان اقتدار پر مسلط حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، آئندہ انتخابات میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کریگی ۔ ارو قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ ہاﺅسنگ کالونی میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق یو سی نائب ناظم فخر مہدی، رانا محمد اشفاق، رانا زکریہ نسیم، ناصر سلیمان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ رانا عمران سلیمان نے مزید کہا کہ مخترمہ فسائرہ افضل کی کاوشوں کی وجہ سے گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر حافظ آباد کے عوام کیلئے تحفہ ہے، سڑک مکمل ہونے پر عوام کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات کی بدولت صوبہ دن رات ترقی کر رہا ہے۔