پاکستان بھارت جنگ کے بعد چین کی جنگی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے. جس کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا J-10 لڑاکا طیارہ امریکا کےF-16 طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کےPL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس J-10 جنگی طیارہ بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔
چین کے J-10 طیارے امریکی F-16 طیاروں کیلئے بڑا خطرہ قرار
May 18, 2025 | 18:22