بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر

May 18, 2025 | 14:36

بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر
بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے سے بھارت کو تباہ کر رہی ہے: اداکارہ نیلم منیر

پاکستان کی معروف اور کامیاب اداکارہ نیلم منیر بھی بھارتی جارحیت پر بول پڑیں۔نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے بھارت کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی حکومت اپنے نازی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان کے خلاف الزامات لگا کر اپنے شہریوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا کر دوسری جانب موڑے کی کوشش کرتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر جھوٹے الزام اور پاکستان پر حملہ کرنے کے خلاف مختلف شوبز شخصیات نے اپنی آواز کو بلند کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

مزیدخبریں