امریکا میں میکسیکن نیوی کا جہاز مشہور زمانہ بروکلین پل سے ٹکرا گیا۔یہ واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا جہاں میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین کے نیچے سے گزرتے ہوئے اس سے ٹکرا گیا۔نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ میکسیکن بحریہ کے بحری جہاز کا ٹاور45 میٹر لمبا تھا اور روشنیوں سے سجا تھا جو ہفتے کی رات پل سے ٹکرا گیا۔اس حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں ٹاور کو پل سے ٹکرا کر ٹوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب میکسیکن نیوی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جہاز پر سوار 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 19 کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد گئی، جن میں سے 3 شدید زخمی ہیں۔
امریکا میں میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک
May 18, 2025 | 14:28