واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کی ملک بدری روکدی۔ سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے سے ٹرمپ کو دھچکا لگا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملک بدری سے پہلے نوٹس ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس اپیل کورٹ کو واپس بھیج دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کو بوسٹن میں بھی قانونی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالت نے تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے کی اپیل مسترد کر دی۔ صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ یہ امریکہ کیلئے ایک برا دن ہے۔
ٹرمپ کو دھچکا، سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کی ملک بدری روک دی
May 18, 2025