واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ روس صدور کے رابطے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون رابطہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے روس یوکرائن مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا اور سرگئی لاوروف پر یوکرائن میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے پیر کو ٹیلی فون پر بات کرنے کا کہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو فون یوکرائن سے قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم
May 18, 2025