آپریشن سندور کی ناکامی، بھارتی وزرا اور سیاستدانوں کی سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ

May 18, 2025

    نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت شدید دبا ئواور عوامی غصے کا شکار ہوگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی ردعمل اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے اہم وزرا اور سیاست دانوں کی سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق دہلی پولیس نے وزیر خارجہ جے شنکر، دہلی کی وزیراعلی ریکھا گپتا اور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت بی جے پی کے 25 اہم رہنمائوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے دیگر نمایاں وزرا جن کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں جے پی نڈا، بھوپندر یادو، نشی کانت دوبے اور سدھانشو تریویدی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تمام شخصیات پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ اور فوری طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے سیکیورٹی خدشات پر خصوصی اجلاس بھی طلب کیا، جس میں بی جے پی قیادت کو لاحق ممکنہ خطرات پر بریفنگ دی گئی۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے جنگی جنون اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے نہ صرف خطے کو غیر مستحکم کیا بلکہ خود بھارتی قیادت کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں