لندن (نوائے وقت رپورٹ) فلسطین سالیڈیرٹی کمپین نے سنٹرل لندن میں نقبہ مارچ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس میں تمام کمیونسٹی کے افراد موجود تھے۔ مارچ کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام بند کر کے ان کی زمین واپس کرے۔ برطانیہ اسرائیل کو تمام جنگی ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کرے۔ عالمی طاقتیں آخر کب تک خاموشی سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو دیکھتی رہیں گی۔
فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے: لندن میں ہزاروں افراد کا ’’نقبہ مارچ‘‘
May 18, 2025