اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم میں مبینہ مقابلے‘ 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

May 18, 2025

اوکاڑہ + حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) تین پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ روز قبل ریڈ کے دوران خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حجرہ شاہ مقیم کا کانسٹیبل مرید شدید زخمی ہو گیا تھا جس کا مرکزی کردار خطرناک ڈاکو محمد یار پندرہ روز قبل پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی امین عرف بھنڈی مفرور تھا۔ گزشتہ شب پولیس کے ساتھ ٹاکرا میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا مقابلہ شاہبھور پولیس کے ساتھ مقابلے میں خطرناک اشتہاری ڈاکو ذوالقرنین اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا۔ تیسرے پولیس مقابلہ میں گوگیرہ پولیس کے ساتھ مڈھ بھیڑ کے دوران ڈاکو اشرف عرف اچھو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں