لاہور(نیوز رپورٹر) نیشنل بینک ایمپلائز یونین پنجاب اسلام آباد (رجسٹرڈ) سی بی اے کی ایگزیکٹو کونسل اور جنرل باڈی اجلاس بختیا ر لیبر ہال نسبت روڈ زیرصدارت ذیشان حیدر نیازی صدر یونین ہذا ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پربزرگ مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز اورروبینہ جمیل صدر ٹریڈیونین فیڈریشن، ضیاء الدین، اختر سیکرٹری جنرل خیبرپختونخواہ اور محمد زمان خان سیکرٹری جنرل ایمپلائز یونین بلوچستان، آسامہ طارق نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر صدر یونین ذیشان حیدر نیازی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نیشنل بینک ایمپلائز یونین سی بی اے نے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کی کامیاب اور دلیرانہ کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیاگیا اور اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ ہم اپنے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
نیشنل بینک ایمپلائز یونین سی بی اے کی ایگزیکٹو کونسل ،جنرل باڈی کااجلاس
May 18, 2025