لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے پرعزم ہے اور وزیر اعلی مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر تمام تحصیل و ضلعی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرگودھا کے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ، 90 جنوبی اور ’’کلینک آن ویل‘‘ کے معائنے کے موقع پر کیا۔ دور دراز اور دیہی علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ اور 90 جنوبی کی عمارات ناقص حالت میں ہیں جن کی فوری ری ویمپنگ کیلئے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے کل ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں ری ویمپنگ کے منصوبہ جات، فنڈز کی دستیابی اور تکمیل کی مدت پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وزیر صحت نے دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات، جن میں آؤٹ ڈور، ان ڈور، ایمرجنسی، ایکسرے یونٹ، فارمیسی اور لیبارٹری شامل ہیں۔
حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے پرعزم :خواجہ عمران نذیر
May 18, 2025