مودی کو آبی جارحیت کا بھی رافیل طرز پر جواب ملے گا: خالد مسعود سندھو 

May 18, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت اور رنبیر کینال کی توسیع جیسے منصوبوں پر کہا مودی سرکار میدان جنگ میں ناکامی رافیل کی تباہی دیکھ کر میدان سے بھاگ چکی۔ اسی شکست کا بدلہ وہ اب پاکستان کے حصے کا پانی روک کر لینا چاہتی ہے۔پاکستانی قوم بھارتی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہے۔  اگر بھارت نے ایک قطرہ بھی پاکستان کی طرف آنیوالے پانی کو روکنے کی کوشش کی توبنیان مرصوص کی طرح منہ توڑ جواب ملیگا۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا امریکہ کی جانب سے غزہ کے 10 لاکھ باسیوں کو لیبیا منتقل کرنے کی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ غزہ اہل غزہ کا ہے۔ اسرائیل امریکی شہہ سے ہی اہل فلسطین پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

مزیدخبریں