لاہور(خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی سیز فائر لائن پر عوام، فوجی جوانوں اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات نے پوری قوم کی طرف سے محبتوں، وحدت و یکجہتی کا بڑا مضبوط پیغام دیا ہے۔ فلسطین و کشمیر سے یکجہتی پاکستانیوں کے خون میں گردش کرتی ہے۔ معرکہ بنیان مرصوص نے مسئلہ کشمیر کو ازسرِنو عالمی منظر پر زندہ کردیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی عظیم لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی استقامت اور حق آزادی کیلئے لازوال جدوجہد عالمی طاقتوں کو حل نکالنے پر مجبور کردے گی۔
فلسطین و کشمیر سے یکجہتی پاکستانیوں کے خون میں گردش کرتی ہے:لیاقت بلوچ
May 18, 2025