طاہر فاروق کادورہ ٹیپا، سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت 

May 18, 2025

لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری منصوبوں اور ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں رائیونڈ روڈ پر سگنلز کی اپ گریڈیشن کے کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔رائیونڈ روڈ پر 4 اہم چوک پر سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی نے سگلنز کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں