بھارتی جارحیت کا جواب دیکر دنیا کو بتلادیا پاکستان خودمختار ریاست ہے:ریاض احمد گجر 

May 18, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق چیئرمین ایم سی فیروز والا چوہدری ریاض احمد گجر نے کہا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پوری دنیا کو بتلادیا ہے کہ پاکستان خودمختار ریاست ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک وطن کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کیلئے بھارت کے مقابلہ میں ایٹمی دھماکے کرنیوالے ہیرو میاں نوا زشریف اور بھارت کو اس کے ملک میں گھس کر جواب دینے کی جرأت کرنیوالے سپہ سالار سید عاصم منیر اور ان کی پوری ٹیم کی جرأت اور بہادری کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں