ہائیکورٹ‘ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس  آمنہ عروج و دیگرکی سزا کے خلاف اپیلیں دائر

May 18, 2025

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج و دیگران نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں، آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل میں موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،ٹرائل کورٹ نے سزا حقائق کے برعکس سنائی، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیکر بری کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں