پاکستانی افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا:سلیم طاہر

May 18, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اور صوبہ بھر کی 151برانچوں میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد یوم تشکر منایا گیا جس میں افسران اور سٹاف کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ صدر بنک سلیم طاہر نے کہا پاک فوج نے بھرپور جذبہ کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور بھارت جیسے ازلی دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے جس نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے اور ملک پر آنچ نہیں آنے دی۔ آخر میں وطن عزیز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ انہوں نے کہا اللہ کریم کی مدد سے پاکستانی افواج نے قوت، اخوت اور عوام کی طاقت سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیکر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالم اسلام کو خوش کر دیا۔

مزیدخبریں