ناہرا برادرن کی کوششیں کامیاب، 6 مڈل سکولز کو ہائی ، 2 کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا 

May 18, 2025

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ناہرا برادرن کی کوششیں کامیاب، تحصیل نوشہرہ ورکاں میں چھ مڈل سکولوں کو ہائی اور دو ہائی سکولوں کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کولووالہ اور مٹوبھائیکے جبکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مٹوبھائیکے ، جاگو وال، نتھو سویا اور ساہوکے ورکاں کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھڑی شاہ رحمان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اولکھ بھائیکے کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دے دیا ہے۔

مزیدخبریں