گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں دندان شکن جواب دے کر دنیا کو بتا دیا ہیکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاج الشریعہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین ،صاحبزادہ نعمان،حافظ عدیل عارف ، علامہ عمر ،قاری خادم بلال،قاری احمد رضا ،چوہدری عمر سلیم گجر اور دیگر نے خطاب کیا۔
فوج کی جوابی کارروائی نےدنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے:اکبر نقشبندی
May 18, 2025