کرپشن ‘اختیارا ت کا ناجائز استعمال ‘15پولیس افسروں‘ اہلکاروں کو سزائیں

May 18, 2025

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے ہفتہ وار اردل روم اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، فرائض میں غفلت پر 15 افسروں ‘اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی، سروس ضبطگی ،انکریمنٹ سٹاپ سمیت دیگر سزائیں دی ہیں۔ سزاملنے والوں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، سینئر اور جونیئر کلرک شامل ہیں۔ تمام افسران و اہلکاروں کو محکمانہ انکوائریاں مکمل ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔ 

مزیدخبریں