رواں سال 7573شہریوں  کی جیبیں کٹ گئیں

May 18, 2025

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراشوں نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 7573 شہریوں کی جیبیں کاٹ لیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2107 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 1576 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ صدر ڈویژن جیب تراشی کے 1392 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پررہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1092، سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 810 مقدمات جبکہ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ چار ماہ کے دوران جیب تراشی کی 596 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔  

مزیدخبریں