لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے میں ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے بعد ناگرہ چوک کے قریب گرفتار کرکے 2 موبائل فون، موٹر سائیکل، ایک پستول، گولیاں و میگزینز برآمد کرلئے گئے۔گرفتار ملزمان عرفان اور حسنین کو مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
2مشکوک ملزم گرفتار‘اسلحہ ‘موبائل فونز موٹر سائیکل برآمد
May 18, 2025