لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لئے ہیں۔ملزمان سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 122 ہتھیار اورسینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ 30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل فون، 5 مویشی اور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔
24 گھنٹے میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار ‘اسلحہ برآمد
May 18, 2025