لاہور(نامہ نگار)موبائلز سکواڈ پولیس نے ٹھوکر ناکے پر ای پولیس ایپ کی مدد سے لاہور پولیس کو دہشت گردی،اغوا ، اقدام قتل و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتارملزم قاسم پر لاہور کے تھانہ راوی روڈ میں مقدمات درج ہیں۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے کراچی میں روپوش تھا اور گزشتہ روز کراچی سے لاہور آیا۔ملزم قاسم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دہشتگردی ‘اغوا‘سنگین جرائم میں ملوث مطلوب اشتہاری گرفتار
May 18, 2025