شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون خاک میں ملانے والی پاک فوج کی قیادت و ہر سپاہی ہمارا قومی ہیرو ہے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر معرکہ حق منا کر پوری پاکستانی قوم نے جس طرح افواج پاکستان سے بھرپور اظہار تشکر کیا اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، میڈیا سے گفتگو کرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ذلت آمیز شکست کی خفت مٹانے کیلئے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے جس کی پاکستان کے دفتر خارجہ نے شدید مذمت کی ہے ۔
بھارتی جنگی جنون خاک میں ملانے والا ہر سپاہی قومی ہیرو ہے: عارف سندھیلہ
May 18, 2025