ملکی  سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے:ناصر محمود واہگہ

May 18, 2025

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت اور طاقت رکھتا ہے پاکستان کی 24کروڑ عوام اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دے گی دشمن کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑے گی ،تحریک انصاف کی قیادت اورکارکن ملکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار اور بھارتی جارحیت کا کڑا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرتا رہا ہے ۔

مزیدخبریں