قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور انسپکٹر وقار افضل کو دوران گشت دو لاپتہ بچے 6 سالہ کامران اور 8 سالہ زین ملے جن میں سے ایک بچہ گرنے کی وجہ سے زخمی تھا جس کی بلھے شاہ ڈسٹرکٹ قصور سے مرہم پٹی کرائی گئی۔ تھانہ صدر پولیس نے بچوں کے ورثاء کی تلاش کے لیے علاقہ کی مساجد میں اعلانات کرائے۔ بچوں کی باحفاظت واپسی پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ اداکرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دی۔
قصور:2 گمشدہ بچے باحفاظت والدین کے حوالے
May 18, 2025