الہ آباد/ٹھینگ مو (نمائندہ نوائے وقت) پاک افواج نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دے کر دشمن کوواضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے۔ شاہینوں نے فضاء میں رہ کر نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کوروکا بلکہ تین جدید رافیل طیاروں سمیت پانچ سے زائدطیارے تباہ کرکے بھارتی غرورخاک میں ملادیا ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرمملکت ملک رشیداحمد خاں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے سماجی شخصیت رانا اسلم خاں کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے کیا۔ ملک مظہر رشید خاں ملک ذوالفقارخاں شہزاد ظفر اقبال حکیم مختار احمد حاجی شبیر بھٹی ایڈووکیٹ حاجی صادق خاں چوہدری میاں نسیم ایڈووکیٹ میاں زاہد نذیر میاں فرید سردارفارق فتح محمد انتسارحسین جعفری اسماعیل بھولا سردارشوکت گجرودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
شاہینوں نے بھارتی غرورخاک میں ملادیا:ملک رشیداحمد
May 18, 2025