قصور: زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ ‘ ایک شخص قتل 

May 18, 2025

 قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔قصور کے نواحی گاؤں راول جھنگڑ میں 45/40 سالہ پرویز اور سلمان دونوں گئے جہاں پر ان کے چچا زاد بھائی حامد صدیق کے ساتھ زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر حامداور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پرویز کو سینے میں فائر لگے اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا اور سلمان زخمی ہوگیا،زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کارروائی ہے۔

مزیدخبریں