سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) معروف علمی و ادبی شخصیت پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ننکانہ کے چیئرمین، ورلڈ امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علماء ومشائخ ونگ کے ضلعی چیئرمین، گورنمنٹ انصاف آفٹر نون ایلیمنٹری سکول کوٹلہ خورد چک نمبر 43کے پرنسپل حافظ محمد اشرف قادری انتقال کر گئے، جنہیں مقامی عید گاہ والے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں چوہدری منیر انجم،فیاض انجم خان،ارشد رندھاوا،بابر سیان ، حاجی ارشد نذیر،شاہد ندیم،عبدالمجید انصاری،بوٹا چوہدریو دیگر نے شرکت کی،رسم قل آج صبح8بجے مسجد غوثیہ محلہ غوث پورہ میں ادا کی جائے گی۔
حافظ محمد اشرف قادری سپرد خاک
May 18, 2025