لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنی ٹی 20 ورلڈ الیون میں دو بھارتی اور ایک افغانستان کے کھلاڑی کو شامل کرلیا۔ بابر ایک ملک کے دو سے زائد کھلاڑی شامل نہیں کرسکتے۔انہوں نے ٹیم میں دو بھارتی کھلاڑیوں کو منتخب کیا لیکن ویرات کوہلی کو کمبی نیشن سے نکال دیا۔بابر نے اوپننگ سلاٹس کیلئے روہت شرما اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انتخاب کیا، فخر زمان کو نمبر 3 اور بھارت کے سوریا کمار یادیو کو 4 نمبر پر رکھا۔ وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر کو پانچویں نمبر پر منتخب کیا، جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر اور آل راؤنڈر مارکو جانسن ڈریم الیون میں شامل کیا۔سپنر میں بابر کا انتخاب افغانستان کے راشد خان تھے۔ فاسٹ بائولرز میں انہوں نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ کا انتخاب کیا۔بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ الیون میںروہت شرما (بھارت)، محمد رضوان (پاکستان)، فخر زمان (پاکستان)، سوریا کمار یادیو (بھارت)، جوز بٹلر (انگلینڈ)، ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)، مارکو جانسن (جنوبی افریقہ) راشد خان (افغانستان)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، (انگلینڈ) مارک ووڈشامل ہیں۔
بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ الیون‘ 2 بھارتی کھلاڑی بھی شامل
May 18, 2025