پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسپین کے شہر بارسلونا میں بھارتی جنگی جنون کے خلاف اور پاکستان کی فتح کے حوالے سے ایک پْرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت۔
اسپین کے شہر بارسلونا کے نواحی علاقہ رمبلہ پریم پر بھارتی جنگی جنون کے خلاف اور پاکستان کی فتح کے حوالے سے ایک پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرے کے آرگنائزرز اور مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج اور شاہینوں نے جذبہ ایمانی اور جذبہ حْب الوطنی سے دشمن کو دن میں تارے دکھائے ہم اوورسیز پاکستانی اور پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے، اوورسیز فورم اسپین کے صدر چوہدری صابر تارڑ، راجہ مختار سونی ، حافظ عبدالرزاق صادق و دیگر مقررین نے عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی سرکار اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک کو لگام ڈالے تاکہ اس خطے کا امن خراب نہ ہو.
پاکستان کی تاریخی فتح پر یورپ بھر میں تقریبات
May 18, 2025