سگریٹ نوشی کاشکار بچوں کی ما ئوں کو بااختیار بناکرتمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھائی جائے 

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) ار اکین پارلیمنٹ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے سگریٹ نوشی کاشکار بچوں کی ما ئوں کو بااختیار بنانے اور تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی تجویزدی ہے۔گزشتہ روز کمپئین فار ٹوبیکو فری کڈز ٹی اور عورت فاونڈیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں خواتین ممبر پارلیمنٹ اور پالیسی سازوں شائستہ پرویز ملک، ہما چغتائی، سحر کامران، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شائستہ خان، شاہدہ اختر علی اور نعیمہ کشور خان جیسی نامور شخصیات سمیت قومی اسمبلی کے معزز اراکین نے تمباکو نوشی کے اہم مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع نقطہ نظر کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی ۔  ڈاکٹر ماہین ملک، ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا نے تمباکو کے استعمال کے سنگین نتائج کا احاطہ کیا  ملک عمران احمد کنٹری ہیڈ نے تمباکو کی صنعت کے اثر و رسوخ کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔تمام اراکین پارلیمنٹیرینز اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت عامہ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس پالیسیوں کے لیے اے ایف کے مطالبے کی تا ئید کی  ۔

ای پیپر دی نیشن

عدل سماجی انقلاب کا زینہ

سردار نامہ … وزیر احمد جو گیزئیwazeerjogazi@gmail.com سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی عدل کے بغیر معاشرہ نہ ہی تشکیل پا سکتا ہے اور نہ ...