فوج ہمارا فخر اور ہم اسکے ساتھ ہیں: شوبز شخصیات

شوبز انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کی۔سنیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی آن، شان اور جان ہے، ہم سب اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، ہم گھروں میں سکون سے سوتے ہیں کیونکہ پاک فوج سرحدوں کو محفوظ بناتے ہیں۔اداکار ہمایوں سعید نے بھی پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہمارا فخر ہے اور ہم پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب کمرشل پائلٹ فاطمہ نے کہا کہ احتجاج سے کسی نے نہیں روکا لیکن جلاؤگھیراؤ، توڑ پھوڑ بالکل غلط ہے۔