وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات اور اہداف پورے کرنےکی یقین دہانی کروادی
اسلام آباد:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دوحہ مذاکرات کے پہلے روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اصلاحات اور اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کوبری طرح متاثرکرنے والے چند عوامل حکومت کے قابو سے باہر ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کے پہلے روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مذاکرات میں آن لائن شرکت کی۔
وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات اور اہداف پورے کرنےکی یقین دہانی کرائی جبکہ آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر نے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی۔آئی ایم ایف مشن چیف نے معیشت کودرپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے کا تبادلہ کیا اورکہاکہ پاکستانی معیشت کوفوری اورطویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل مذاکرات میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے دوحہ جائیں گے، حکومت قرض پروگرام کی تکمیل تک آئی ایم ایف سےتعاون جاری رکھنےکی خواہاں ہے۔