سونے کی قیمت اور بڑھ گئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ میں ایک اونس سونےکا دام 17ڈالر کم ہوکر 1816 ڈالر ہے۔