وزیراعظم کو رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی
شرپسند عناصر کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ کی انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیرِ اعظم کو کراچی میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے ،دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور تعاون سے کام کریں گی۔