عدالت کا شیخ رشید کو آئندہ تاریخ تک گرفتار اورہراساں نہ کرنے کا بھی حکم
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ تاریخ تک گرفتار اورہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت میں تھانہ اٹک اورتھانہ مدینہ ٹائون فیصل آباد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔