اسلام آباد میں2 روزہ خصوصی کوویڈ-19 بوسٹر ویکسین ڈوزلگانے کی مہم شروع

May 18, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد میں 17 اور 18 مئی دو روزہ خصوصی کوویڈ-19 بوسٹر ویکسین ڈوزلگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) این آئی ایچ اور وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق کوویڈ-19 بوسٹر ڈوز کی مہم شروع کردی ہےاس مہم کا بنیادی مقصد کوویڈ-19 ویکسین بوسٹر کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مہم کے دوران پہلے سے قائم کوویڈ-19 ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ 16 مزید کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے شہری اپنی ویکسین لگوا سکتے ہیں سی ڈی سی، قومی ادارہ صحت اور وزارت صحت نے سرکاری اور نجی دفاتر پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے عہدیداروں کو وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے کوویڈ-19 بوسٹر ویکسین لگانے کی ہدایت کریں۔
 مہم شروع

مزیدخبریں