معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی آر ہی ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوۓ کہنا تھا کہ این سی او سی کے اقدامات کے باعث کیسز میں کمی آئی، این سی او سی کی ہدایت پر عملدرآمد کیلئے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 40سے زائد عمر کے افراد کی 12مئی سے کورونا ویکسی نیشن جاری ہے،جن کو سائینو فام کی پہلی ڈوز لگی ہے تو ان کودوسری ڈوز بھی سائینو فام کی لگے گی،40سال زائد عمر کے افراد کی 12مئی سے کورونا ویکسی نیشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سائینو فام کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔